Wednesday, February 12, 2025, 7:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر ٹرمپ کا پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کا حکم نامہ معطل

امریکی صدر ٹرمپ کا پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کا حکم نامہ معطل

صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کا " بھرپور طریقے سے دفاع" کریں گے: محکمہ انصاف

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی حقِ شہریت کی ازسر نو تعریف کرنے والے ایگزیکٹو آرڈر کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

محکمہ انصاف نے کہا کہ وہ صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کا ” بھرپور طریقے سے دفاع” کرے گا جو بقول اسکے”امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کی صحیح تشریح کرتا ہے۔”

شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق امریکی ڈسٹرکٹ جج جان کوگنور نے 25 منٹ تک کیس کی سماعت کی۔

طویل بحث کے بعد وفاقی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکمنامے کو معطل کردیا۔

banner

جج کا کہنا تھا کہ امریکی آئین میں 14ویں ترمیم کے تحت امریکہ میں پیدا ہونے والا ہر بچہ امریکی کہلاتا ہے اور بچے کو امریکہ کی شہریت مل جاتی ہے۔

سماعت کرنے والے 84 سالہ جج کوفینور نے کہا،”یہ ایک صریحاً غیر آئینی حکم ہے۔”

سماعت کے دوران جج نے کہا کہ صدارتی حکم آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

عدالتی فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کو 14 دنوں کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرنے سے روکتا ہے۔ اس دوران فریقین ٹرمپ کے حکم کے میرٹ(اس کے درست یا نہ درست ہونے) کے بارے میں مزید دلائل پیش کریں گے۔

جج کوفینور نےیہ فیصلہ کرنے کے لیے 6 فروری کو ایک سماعت طے کی ہےکہ ایک ایسے وقت میں جب کارروائی جاری ہےآیا اس کیس کو طویل مدت تک روکا جانا چاہئے۔

محکمہ انصاف کے وکیل بریٹ شومیٹ نے کہا کہ وہ احترام کے ساتھ اس بات سے متفق نہیں کہ یہ غیر آئینی حکم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاستوں ایریزونا، الینوائے، اوریگون اور واشنگٹن نے صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کو عارضی طور پر روکنے کے لیے حکم امتناعی کی عدالت میں استدعا کی تھی۔

اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کرنے والوں کا استدلال ہے کہ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم امریکہ میں پیدا ہونے والے لوگوں کے لیے شہریت کی ضمانت دیتی ہے اور ریاستیں ایک صدی سے اس ترمیم کی یہی تشریح کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024