Sunday, May 11, 2025, 6:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں ملبوس اے آئی فوٹو پوسٹ کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں ملبوس اے آئی فوٹو پوسٹ کردی

اگلا ’کیتھولک پوپ‘ بننا چاہتا ہوں؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوپ کے لباس میں  اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے بنی ایک تصویر پوسٹ کی، انہوں نے مذاق میں کہا کہ وہ اگلے ’کیتھولک پوپ‘ بننا چاہتے ہیں۔

 صدر ٹرمپ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ رنگین تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ان کی دائیں انگلی آسمان کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

 انہوں نے پوپ کی ریگیلیا پہن رکھی ہے، جس میں سفید لباس، سونے کا مصلوب پینڈنٹ اور میٹر ٹوپی شامل ہے۔


خیال رہے کہ ٹرمپ نے پوپ فرانسس کے جانشین کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کے اجلاس سے چند روز قبل رواں ہفتے صحافیوں سے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اگلے پوپ بننا چاہتے ہیں۔

banner

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کی کوئی ترجیح نہیں، لیکن انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں ایک کارڈینل ہے جو ’بہت اچھا‘ ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ وہ نیویارک کے آرچ بشپ ٹموتھی ڈولان کی طرف اشارہ کر رہے تھے، جو ایک مذہبی قدامت پسند اور اسقاط حمل کے سخت مخالف رہے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی، یہ اقتدار میں واپسی کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ بھی تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024