Saturday, January 18, 2025, 7:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر کے یوکرین کیلئے فوجی امداد بڑھانے کے احکامات جاری

امریکی صدر کے یوکرین کیلئے فوجی امداد بڑھانے کے احکامات جاری

امریکہ یوکرین کےدفاع کو مضبوط بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی محکمہ دفاع سے کہا کہ وہ یوکرین کو امریکی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کو بڑھاتا رہے۔

صدر جو بائیڈن نے محکمہ دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ جاری رکھے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ یوکرین کےدفاع کو مضبوط بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے حالیہ مہینوں میں یوکرین کو سینکڑوں فضائی دفاعی میزائل فراہم کئے ہیں اور مزید کی فراہمی جاری ہے۔

banner

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے 2 دسمبر کو کہا تھا کہ جنوری 2025 کے وسط تک یوکرین حکومت کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں لاکھوں توپ کے گولے اور میزائل شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024