Tuesday, November 12, 2024, 5:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کے لیے بائیڈن کو خط

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کے لیے بائیڈن کو خط

خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایوان نمائندگان کے ساٹھ سے زائد ڈیموکریٹک قانون سازوں نے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے ایک مشترکہ خط میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانی جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے اسلام آباد حکومت پر واشنگٹن کا اثرو رسوخ استعمال کریں۔

امریکی صدر کے نام بھجوائے گئے اس خط میں قانون سازوں نے لکھا، ”ہم آج آپ پر زور دیتے ہیں کہ آپ سابق وزیر اعظم خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے پاکستان کی حکومت پر امریکہ کا اثرورسوخ استعمال کریں۔‘‘

اس خط کے محرک امریکی نمائندے گریگ کیسر نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس کے متعدد اراکین کی طرف سے اس طرح کی پہلی اجتماعی کال دی ہے۔

ڈیموکریٹک قانون سازوں نے پاکستان کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

banner

اس سے قبل جولائی 2024 میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی قید ’بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی‘ ہے۔

عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں جہاں انہیں متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024