Friday, February 7, 2025, 3:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں ملوث متعدد اہلکار برطرف

صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں ملوث متعدد اہلکار برطرف

صدر کے خلاف مقدمہ چلانے میں اہم کردار ادا کرنے والوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا: اٹارنی جنرل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ مقدمات میں ملوث متعدد عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔

محکمہ انصاف کے عہدیدار نے کہا ہے کہ قائم مقام اٹارنی جنرل جیمز میک ہنری نے یہ فیصلہ کیا کیونکہ ان کے خیال میں صدر کے خلاف مقدمہ چلانے میں اہم کردار ادا کرنے والوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ایمانداری کے ساتھ صدر کے ایجنڈا پر عمل درآمد کریں گے۔

متعلقہ عہدیدار نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے تاہم ایک رپورٹ کے مطابق 12 سے زیادہ افراد کو ملازمت سے ہٹایا گیا ہے اور ان میں سے اکثر محکمہ انصاف کے ساتھ بطور پراسیکیوٹر منسلک تھے۔

صدر ٹرمپ کے خلاف دو کیسز سامنے لانے والے خصوصی کونسل جیک سمتھ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

banner

جیک سمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش اور وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سرکاری خفیہ دستاویزات میں لاپرواہی برتنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے پہلے اعلان کر دیا تھا کہ وہ جیک سمتھ کو ’پہلے دن‘ ہی برطرف کر دیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024