100
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو مثانے کےعارضے کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کر لیا گیا ہے۔
پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد ٹیسٹوں اور معائنوں کے بعد وزیر دفاع کو دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کر لیا گیا ہے۔
آسٹن پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے دوران پیچیدگیوں کے باعث دسمبر اور پھر جنوری میں عوام کے سامنے نہیں آئے تھے۔
پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری دفاع کیتھلین ہکس نے وزیردفاع کے امور اور فرائض سنبھال لیے ہیں۔
