19
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین معاملات اور عسکری کارروائیوں کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی ہے۔
فورہ مشرق وسطی کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ سعودی عرب کے بعد کل قطر جائیں گے۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹی بلنکن جمعے کو برطانیہ میں عرب وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔