Saturday, April 26, 2025, 1:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد، روسی حکام سے ملاقات متوقع

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد، روسی حکام سے ملاقات متوقع

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے پیر کو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں یوکرین تنازع پر اُن کی روسی حکام سے ملاقات متوقع ہے۔

یوکرین اور روس میں تقریباً تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ متوقع مذاکرات سے قبل پیر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سعودی عرب پہنچے ہیں۔

سعودی عرب میں منگل کو امریکہ کے اعلیٰ حکام کی روس کے عہدے داروں سے ملاقات کا امکان ہے۔ اس ملاقات میں ممکنہ طور پر یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے روس سے بات چیت کے آغاز پر یورپی ممالک کے خدشات کو رد کیا ہے۔

banner

مارکو روبیو نے کہا کہ باقاعدہ طور پر بات چیت کا عمل شروع نہیں ہوا۔ اگر یہ عمل آگے بڑھتا ہے تو یوکرین اور یورپی ممالک کو اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں روس کے صدر پوٹن نے قیامِ امن میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

روسی عہدے داروں سے ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز اور وائٹ ہاؤس کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہوں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ کے ان اعلیٰ عہدے داروں کی سعودی عرب میں روس کے کن حکام سے ملاقاتیں ہوں گی

یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ ہفتے روسی صدر ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام کو جنگ پر مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024