ٹرمپ نے اپنی آخری انتخابی ریلی میں کملا کو ’بائیں بازو کی بنیاد پرست احمق‘ قرار دیئے دیا۔
ریپبلکن پارٹی کے امیدور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی آخری تقریر میں اپنی حریف کاملا ہیرس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ’بائیں بازو کی بنیاد پرست احمق‘ قرار دیا۔
تقریر کے دوران ٹرمپ نے اپنے سپورٹرز کو یہ بھی بتایا کہ وہ آج الیکشن جیت جاییں گے۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ ہمارے ملک کی تاریخ میں سیاسی طور پر سب سے بڑی فتح ہو گی
دوسری جانب امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ ملک کی اگلی صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں کاملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم کی آخری ریلی سے خطاب میں اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت پر امید اور اس بارے میں پرجوش ہیں کہ ہم مل کر اسے ممکن بنا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ووٹرز کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک دہائی کی سیاست کا صفحہ پلٹ دیں جو خوف اور تقسیم پر چل رہی ہے۔‘