امریکا کے معروف گلوکار ڈیڈی پر ان کی سابقہ دوست گلوکارہ کیسی نے ریپ اور جسمانی تشدد کا مقدمہ درج کرادیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مین ہیٹن کی فیڈرل کورٹ میں دائر کی گئی درخواست گلورہ کیسی نے ڈیڈی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوںنے انہیں منشیات دیکر تشدد کا نشانہ بنایا اور ریپ کیا۔
گلورہ کیسی نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ میں اور ڈیڈی کی ملاقات 2005 میں ہوئی تھی جب کیسی کی عمر 19 اور ڈیڈی کی عمر 37 برس تھی۔اس دوران ڈیڈی نے کیسی کو اپنے لیبل ’بیڈ بوائے ریکارڈز‘ کیلئے سائن کیا اور اس کے ساتھ ملکر مشہور گانے گائے اور اسی دوران ان کا رومانوی تعلق بھی شروع ہوگیا۔
دوسری جانب گلوکارڈیڈی کے وکیل نے اپنے موکل کی سابقہ دوست کے الزامات کو سختی سے ردکرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔