Saturday, January 18, 2025, 8:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امر یکہ کا چینی ہیکرز پر ورک اسٹیشنز اور ڈیٹا تک رسائی کا الزام

امر یکہ کا چینی ہیکرز پر ورک اسٹیشنز اور ڈیٹا تک رسائی کا الزام

چینی ہیکرز نے امریکی محکمہ خزانہ کی دستاویزات تک رسائی حاصل کی؛ رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی ایک ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ چینی ہیکرز نے سافٹ ویئر سروس فراہم کرنے والی ایک تھرڈ پارٹی کے ذریعے امریکی محکمہ خزانہ کے کئی ورک اسٹیشنوں اور بعض دستاویزات تک رسائی حاصل کی ہے۔

محکمے نے قانون سازوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ہیکنگ کے اس بڑے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس وقت ایسے شواہد موجود نہیں ہیں کہ ہیکرز کو اب بھی محکمے کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

محکمہ خزانہ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ اپنے سسٹمز اور اپنے پاس موجود ڈیٹا کے خلاف تمام خطرات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور گزشتہ چار برسوں کے دوران اس نے سائبر حملوں کے خلاف اپنے دفاع کو نمایاں طور پر مضبوط بنایا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے مالیاتی نظام کو خطرناک عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

banner

بیجنگ میں چین کی وزارت دفاع کی ایک ترجمان نے امریکی الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی ایسے الزامات جن کے ثبوت نہیں ہوتے، مسترد کرتے رہے ہیں۔

ترجمان ماؤ ننگ کا مزید کہنا تھا کہ چین ہر طرح کی ہیکنگ کی مسلسل مخالفت کرتا ہے اور ہم سیاسی مقاصد کے لیے چین کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے اور بھی زیادہ خلاف ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024