Sunday, March 23, 2025, 3:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امن کی خاطر یوکرین میں فوج بھیجنے کو تیار ہیں، برطانوی وزیر اعظم

امن کی خاطر یوکرین میں فوج بھیجنے کو تیار ہیں، برطانوی وزیر اعظم

یوکرین میں پائیدار امن پوتن کو مزید جارحیت سے روکنے کے لیے ضروری ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی وزیر اعظم  کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امن معاہدے کے تحت برطانوی فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں دیرپا امن کا قیام ضروری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مستقبل میں مزید جارحیت سے روکا جا سکے۔

پیرس میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی سربراہ اجلاس سے قبل کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

banner

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کا خاتمہ محض ایک عارضی وقفہ نہیں ہو سکتا، بلکہ یہ یوکرین کے مستقبل کی سلامتی کے لیے مستقل حل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ یوکرین میں امن عمل کے دوران یورپ اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے برطانیہ اس جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں “منفرد کردار” ادا کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی فوجیوں کو دیگر یورپی ممالک کے فوجیوں کے ساتھ یوکرین کے زیر قبضہ اور روس کے زیر قبضہ علاقوں کے درمیان سرحد پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024