Wednesday, November 13, 2024, 6:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انتخابات میں بڑے عرب امریکی ٹرن آؤٹ کی پیش گوئی

انتخابات میں بڑے عرب امریکی ٹرن آؤٹ کی پیش گوئی

فلسطین عرب ووٹرز کی اوّلین ترجیح ہے : عرب نیوز پول

by NWMNewsDesk
0 comment

عرب نیوز ریسرچ اینڈ اسٹڈیز یونٹ کی جانب سے کرائے گئے ’یو گورنمنٹ‘ پول میں امریکی صدارتی انتخابات کے لیے بڑے پیمانے پر عرب امریکی ٹرن آؤٹ (87 فیصد) کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اس سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطین ووٹرز کی اوّلین ترجیح ہے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نائب صدر کملا ہیرس سے دو فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

اس سروے میں بتایا گیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کے تنازع سے نمٹنے کے لیے جو طریقۂ کار اپنایا، اُس کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی عرب امریکیوں کی حمایت کھو رہی ہے۔

کمیونٹی میں اس کی حمایت اُس وقت 20 فیصد سے بھی کم تھی۔

banner

ریاست مشی گن جس میں ایک بڑی عرب امریکی کمیونٹی رہتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل سے مشی گن میں 15 تقریبات منعقد کی ہیں جبکہ کاملا ہیرس ڈیموکریٹک اُمیدوار بننے کے بعد سے 11 بار ریاست کا دورہ کر چکی ہیں۔

پول سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس سے زیادہ اسرائیلی حکومت کے حامی سمجھے جانے کے باوجود بہت سے عرب امریکی اب بھی انہیں ووٹ دیں گے۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ ووٹرز غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی تباہ کُن کارروائیوں پر قابو پانے میں ناکامی پر بائیڈن انتظامیہ سے ناراض ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024