Friday, May 23, 2025, 8:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انسٹاگرام فالوورز؛ رونالڈو، میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

انسٹاگرام فالوورز؛ رونالڈو، میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

دونوں فٹبالرز دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں پہلے اور دوسرے نمبر پر

by NWMNewsDesk
0 comment

نسٹاگرام پر دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مشہور ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

فہرست میں فٹبال کے دو عظیم نام کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا تیسرا نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنیوالے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ 500 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔

banner

اسی طرح تیسرا نمبر امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا ہے جن کے چاہنے والوں کی تعداد 400 ملین سے زائد ہے۔

برازیل کے نیمار جونئیر 200 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کیلیان امباپے 120 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز 600 ملین سے زائد ہے اور انکی ہر پوسٹ پر اوسطاً 10-20 ملین لائکس ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024