Thursday, March 27, 2025, 11:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جسم فروش لڑکی کی کہانی پر بنی ’انورا‘ نے 5 آسکر ایوارڈز جیت لیے

جسم فروش لڑکی کی کہانی پر بنی ’انورا‘ نے 5 آسکر ایوارڈز جیت لیے

بہترین اداکار کا ایوارڈ ’دی بروٹلِسٹ‘ کے اداکار ایڈرین بروڈی کو ملا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی جسم فروش لڑکی کی کہانی پر بنائی گئی فلم ’انورا‘ نے دنیا کے معتبر فلمی ایوارڈز میلے ’آسکر‘ میں تمام بڑے 5 ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں 97 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب سجائی گئی۔

مجموعی طور پر 23 کیٹیگریز میں انعامات کا اعلان کیا گیا۔

banner

’انورا‘ نے 10 نامزدگیاں حاصل کی تھیں، جس میں سے فلم کو 5 کیٹیگریز میں فاتح قرار دے دیا گیا۔

حیران کن طور پر نہ صرف ’انورا‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا بلکہ اسی فلم کو بہترین اداکارہ، بہترین ہدایت کار، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل کہانی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

فلم کی کہانی نیویارک کی نوجوان جسم فروش کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک روسی امیر گاہک کے ساتھ شادی کرکے نئی زندگی گزارتی ہیں۔

تقریب میں جہاں مکی میڈیسن کو ’انورا‘ میں کام کرنے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، وہیں اس کے ہدایت کار کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’انورا‘ کو محض 60 لاکھ امریکی ڈالر میں بنایا گیا تھا جو کہ ہولی وڈ فلموں کے بجٹ سے کہیں زیادہ کم ہے لیکن اس باوجود فلم کہانی،کردار اور منظرنگاری کی وجہ سے ججز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب گئی اور اسے 5 ایوارڈز دیے گئے۔

تقریب میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ’دی بروٹلِسٹ‘ کے اداکار ایڈرین بروڈی کو ملا، اسی فلم نے دو اور ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ڈیون پارٹ ٹو اور ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ نے بھی دو دو ایوارڈز حاصل کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024