41
previous post
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ 99 پیسے کمی آئی، ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ تین روز میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے سے زائد کمی آئی۔
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے کمی کے بعد 303 روپے پر آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تقریباً 20 روپے سستا ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت کا فرق 1.25 فیصد رکھنا ہے جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت کا فرق آدھے فیصد سے بھی کم ہوگیا ہے۔
جملہ حقوق محفوظ ہیں News World Media. © 2024