Thursday, February 6, 2025, 10:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا کا بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

انڈونیشیا کا بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

ایسے قوانین مرتب کیے جائیں جن کے ذریعے آن لائن بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا کے بعد آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا نے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 انڈونیشیا میں بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد طے کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

انڈونیشین صدر نے بتایا کہ ایسے قوانین ایک سے 2 ماہ میں مرتب کیے جائیں جن کے ذریعے آن لائن بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

انڈونیشیا کی وزیر برائے ڈیجیٹل افیئر نے ایک بیان میں بتایا کہ ان قوانین میں سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد کا قانون بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

banner

حکام کی جانب سے آن لائن سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی سخت کیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لیے کم از کم عمر کیا ہوگی۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ ہم نے موجودہ عہد میں بچوں کو آن لائن سرگرمیوں سے تحفظ فراہم کرنے پر بات کی اور صدر نے منصوبے کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

انڈونیشیا کی 79.5 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے اور 12 سال سے کم عمر 48 فیصد بچے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح 12 سے 27 سال کی عمر کے 87 فیصد افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

انڈونیشیا کے علاوہ سنگاپور کی جانب سے بھی اسی طرح کی قانون سازی پر غور کیا جا رہا ہے۔

سنگاپور میں اس قانون کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے روکا جائے گا یا ان کو ڈاؤن لوڈنگ تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024