Monday, December 9, 2024, 6:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

چٹانوں کے ٹکرانے سے مکانات کی چھتیں گر گئیں، ہزاروں لوگوں کی نقلِ مکانی

by NWMNewsDesk
0 comment

مشرقی انڈونیشیا میں گذشتہ رات ایک آتش فشاں پھٹنے سے اردگرد کے دیہات آگ کے گولوں اور راکھ کی زد میں آ گئے جس سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

فلورز کے مشہور سیاحتی جزیرے پر واقع ایک 1,703 میٹر (5,587 فٹ) بلند جڑواں آتش فشاں ماؤنٹ لیوتوبی لاکی-لاکی آدھی رات سے کچھ دیر پہلے پھٹ گیا۔

ملک کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (بی این پی بی) کے ترجمان عبدالمہری نے ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ آتش فشانی سے 10ہزار295 افراد متأثر ہوئے۔

آتش فشاں کے قریب پانچ دیہات خالی کروا لیے گئے جس سے ہزاروں لوگ دوسری جگہ پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

banner

لکڑی کے کچھ گھروں میں آگ لگ گئی اور پگھلی ہوئی چٹانیں گرنے کی وجہ سے زمین پر سوراخ ہو گئے ہیں۔

ملک کی آتش فشانی ایجنسی نے بتایا کہ آتش فشاں نصف شب سے ذرا پہلے اور پھر مزید دو مرتبہ پھٹا۔

ایجنسی نے لوگوں کو آتش فشاں سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے کو کہا ہے۔ اس کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتش فشاں چٹانوں کے ٹکرانے سے مکانات کی چھتیں گر گئیں اور مقامی لوگوں نے قریبی عمارات میں پناہ لی۔

آتش فشاں ایجنسی نے خبردار کیا ہےکہ بارش کے باعث لاوے کے سیلاب کا امکان ہے اور مقامی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آتش فشاں راکھ کے اثرات سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں۔

گذشتہ ہفتے آتش فشاں میں دھماکوں کا ایک سلسلہ جاری رہا جس سے بڑی تعداد میں راکھ فضا میں خارج ہوئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024