Monday, January 13, 2025, 12:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا ’اہم معاشی شراکت دار‘ ہے: افغان دفتر خارجہ

انڈیا ’اہم معاشی شراکت دار‘ ہے: افغان دفتر خارجہ

انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کی طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بدھ کو دبئی میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ملاقات میں افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔

افغان طالبان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کو ایک ’اہم علاقائی اور معاشی شراکت دار‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

افغان وزارت خارجہ سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’افغانستان کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق امارت اسلامیہ کا مقصد انڈیا کے ساتھ ایک اہم علاقائی اور اقتصادی شراکت دار کے طور پر سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔‘

banner

انڈیا کی وزارت خارجہ نے اجلاس کے بعد بیان میں کہا کہ انڈیا افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہونے اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اگست 2021 میں طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد انڈیا سے اعلٰی سطح پر پہلا سفارتی رابطہ ہے۔

انڈیا اُن متعدد ممالک میں سے ایک ہے جس کا کابل میں ایک چھوٹا سا سفارتی مشن تجارت، امداد اور طبی امداد کے لیے موجود ہے اور اس نے طالبان کے زیرِانتظام افغانستان میں انسانی امداد بھیجی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024