Thursday, March 27, 2025, 12:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی

انڈیا میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی

برفانی تودہ گرنے سے 50 سے زائد مزدور برف اور ملبے تلے دب گئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین فوج نے صفر درجہ حرارت میں ایک میراتھن آپریشن کے اختتام پر کہا ہے کہ امدادی کارکنوں نے شمالی انڈیا کے ایک دور دراز علاقے میں برفانی تودے کی جگہ سے آٹھویں اور آخری لاش برآمد کر لی ہے۔

ریاست اتراکھنڈ میں تبت کی سرحد پر منا گاؤں کے قریب جمعے کو برفانی تودہ گرنے سے 50 سے زائد مزدور برف اور ملبے تلے دب گئے تھے۔

حکام نے برفانی تودے کے وقت سائٹ پر موجود کارکنوں کی تعداد کو 55 سے کم کر کے اس وقت 54 کر دیا تھا جب ایک مزدور، جس کے بارے میں پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ (برف اور ملبے تلے) دبا ہوا ہے، برفانی تودے کی زد میں آنے سے پہلے بحفاظت گھر پہنچ گیا تھا۔

فوج نے سرچ آپریشنز میں مدد کے لیے ڈرون پر مبنی شناخت کے نظام کا استعمال کیا۔ متعدد ڈرونز اور ایک کھوجی کتے کا بھی استعمال کیا گیا۔

banner

بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ایک منصوبے پر کام کرتے ہوئے یہ مزدور اسٹیل کے کنٹینرز میں رہ رہے تھے جو خیموں سے زیادہ مضبوط اور سخت موسم کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024