7
انڈین ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے تیسری بیٹی کو جنم دینے پر اپنی بیوی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئی۔
مقامی پولیس نے کہا کہ ملزم کنڈلک اتم کالے نے ممبئی سے تقریباً 520 کلومیٹر دور گنگا کھیڈ نکہ میں اپنی بیوی مینا پر پٹرول چھڑک دیا۔
متاثرہ خاتون کی بہن نے ممبئی پولیس کو دی گئی تحریری شکایت میں کہا کہ ملزم تین بیٹیوں کو جنم دینے پر بیوی کو طعنے دیتا تھا اور اس معاملے پر اکثر اس کے ساتھ جھگڑا کرتا تھا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بحث کے دوران اس نے مبینہ طور پر اپنی بیگم پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔
خاتون علاج کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
گنگا کھیڈ پولیس سٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ کالے کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔