Wednesday, February 19, 2025, 5:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا میں نوزائیدہ جڑواں بیٹیوں کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

انڈیا میں نوزائیدہ جڑواں بیٹیوں کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

ملزم کا خاندان لڑکیوں کے بجائے لڑکے کا خواہش مند تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

دہلی کے نیرج پر اپنی نومولود جڑواں بچیوں کو قتل کرنے اور انہیں دفن کرنے کا الزام ہے کیونکہ ان کا خاندان لڑکیوں کی بجائے لڑکے کا خواہش مند تھا۔

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی نوزائیدہ جڑواں بیٹیوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ نیرج سولنکی کو پڑوسی ریاست ہریانہ سے گرفتار کیا گیا، جو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے مفرور تھے۔ ان پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیرج پر نومولود جڑواں بچیوں کو قتل کرنے اور انہیں دفن کرنے کا الزام ہے کیونکہ ان کا خاندان ان کی بیوی کی جانب سے لڑکیوں کو جنم دینے سے ’ناخوش‘ تھا۔ ان کا خاندان لڑکیوں کی بجائے لڑکے کا خواہش مند تھا۔

banner

پولیس نے تین جون کو ملنے والی اطلاع کے بعد محض تین دن کی نوزائیدہ بچیوں کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

کال کرنے والے نے، جس کی شناخت ملزم کے برادر نسبتی کے طور پر کی گئی، دعویٰ کیا کہ نیرج نے دونوں بچیوں کو قتل کیا اور انہیں ایک شمشان گھاٹ میں دفنایا۔

بچیوں کی باقیات کو پانچ جون کو نکالا گیا اور انہیں ان کے ماموں کے حوالے کرنے سے پہلے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

نیرج کے خلاف ان کی اہلیہ کی سرکاری طور پر شکایت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ پیدائش کے فوراً بعد بچیوں کو ان کی ماں سے چھین لیا گیا تھا جنہیں بعد میں بتایا گیا ان کی موت بیماری سے ہو گئی۔

پولیس شکایت میں خاتون نے 2022 میں شادی کے بعد سے جہیز کے لیے اپنے سسرال والوں کی طرف سے ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔

رپورٹس کے مطابق انہیں پیدائش سے قبل بچوں کی جنس کے تعین کے ٹیسٹ سے بھی گزرنا پڑا۔

انڈیا میں اس ٹیسٹ پر 1994 سے پابندی عائد ہے تاکہ بچیوں کے اسقاط حمل کو روکا جا سکے۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ نیرج نے اپنی نوزائیدہ بچیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024