Monday, May 12, 2025, 2:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا نے نور خان بیس، شور کوٹ اور مرید بیس پر میزائل داغے: ڈی جی آئی ایس پی آر

انڈیا نے نور خان بیس، شور کوٹ اور مرید بیس پر میزائل داغے: ڈی جی آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میں سے بیشتر میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’انڈیا نے نور خان ایئربیس راولپنڈی، شور کوٹ بیس اور مرید بیس پر میزائل داغے ہیں۔‘

جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ’انڈیا نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے پاکستانی بیسز کو نشانہ بنایا۔‘

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میں سے بیشتر میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔‘

’پاکستانی فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ ان بزدلانہ اقدامات سے مرعوب نہیں ہوں گے، انڈیا ہمارے جواب کا انتظار کرے۔‘

banner

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’انڈیا نے افغانستان پر بھی میزائل داغے ہیں۔ انڈیا اپنے پاگل پن سے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔‘

’انڈیا نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، ایک آدم پور 5 امرتسر میں گرے‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیوز بریفنگ میں یہ بھی بتایا تھا کہ ’انڈیا نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جن میں سے پانچ امرتسر اور ایک آدم پور میں گرا۔‘

جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ’انڈیا نے یہ چھ بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے۔‘

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ’انڈیا نے اپنے ہی ملک کی حدود میں میزائل گرا دیے ہیں، انڈیا سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔‘

’انڈیا کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی مذاہب ہو رہے ہیں، پاکستان کی تمام ہمدردیاں سکھوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہیں۔‘

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ’اپنے ہی سکھ شہریوں کو بیلسٹک میزائل کے ذریعے ہدف بنانا انڈیا کی اپنی اقلیتوں کے خلاف گہری سازش ہے۔‘

جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اس مشکل وقت میں سکھ کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔‘

وزیر اطلاعات کے مطابق ’اس قسم کے بُزدلانہ اقدامات دنیا کے سامنے انڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں۔ کیا شرمناک حرکت ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024