Monday, May 12, 2025, 2:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، 8 اموات ہوئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

انڈیا نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، 8 اموات ہوئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

انڈیا نے پاکستان میں پانچ جگہوں پر فضا سے میزائل داغے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’انڈیا نے پاکستان میں 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں جن میں 8 اموات ہوئیں جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدھ کی علی الصبح نیوز بریفنگ میں تصدیق کی کہ ’انڈیا نے پاکستان میں پانچ جگہوں پر فضا سے میزائل داغے ہیں جن میں مریدکے، احمدپور شرقیہ، کوٹلی، باغ اور مظفرآباد شامل ہیں۔‘

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ ’پاکستان وقت کا تعین کر کے انڈیا کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دے گا۔‘

ان کے مطابق ’پاکستان کی جانب سے انڈیا کے خلاف زمین اور فضا سے جوابی کارروائی جاری ہے۔‘

banner

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ انڈیا نے احمد پور شرقیہ میں مسجد کو نشانہ بنایا جس میں پانچ افراد مارے گئے جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین سال کی ایک بچی بھی شامل ہے۔

احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا، مظفر آباد میں شاہی والی جگہ پر مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک مرد کی جان چلی گئی جبکہ ایک زخمی ہے۔

کوٹلی میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا مارے گئے۔

سیالکوٹ کے شمال میں کوٹلی لوہاراں میں دو حملے کیے گئے، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے تینوں حملے سویلین آبادی پر اپنی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے کیے۔

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’انڈینز ذرا سامنے آئیں، ہم اُن کے ساتھ دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔ انڈیا نے جس طرح حملہ کیا ہے اس سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024