Saturday, April 26, 2025, 4:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا کا لیزر ہتھیار کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

انڈیا کا لیزر ہتھیار کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

انڈین فوج نے ’سٹار وارز‘ صلاحیت والی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا نے طاقتور لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے علاقے کرنول میں ایک تجربے کے دوران زمین پر نصب لیزر ہتھیار سے فضا میں پرواز کرنے والے ڈرون کو تباہ کیا گیا۔

یہ لیزر ہتھیار “ایم کے ٹو” کہلاتا ہے اور اس میں 30 کلو واٹ کی لیزر استعمال کی گئی۔

تجربے میں 3.5 کلومیٹر کی بلندی پر موجود فکسڈ ونگ ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔ DRDO نے اس تجربے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ڈرون کو نشانہ بننے کے بعد زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

banner

ادارے کے مطابق، لیزر ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیار ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور ریڈارز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کے مطابق اس کامیاب تجربے میں زمین پر موجود ایک ٹرک پر نصب لیزر ہتھیار کی مدد سے فضا میں پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو طاقتور شعاعوں سے تباہ کر دیا گیا۔

DRDO نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب اگلے مراحل پر کام کرے گا، جن میں ہائی انرجی مائیکرو ویو اور الیکٹرو میگنیٹک پلس ہتھیاروں کی تیاری شامل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024