Thursday, January 23, 2025, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈین فورسز اور نکسل باغیوں میں جھڑپ، پانچ ہلاک

انڈین فورسز اور نکسل باغیوں میں جھڑپ، پانچ ہلاک

نکسل باغیوں کی تحریک اور جھڑپوں کے باعث اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ میں سکیورٹی اہلکاروں اور ماؤ باغیوں کے درمیان جھڑپ میں چار باغی اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب جنگل میں فوجیوں کا باغیوں سے آمنا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپ سنیچر کو رات گئے ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے ابوجھ ماڑ کے ایک جنگل میں ہوئی، جو کہ شورش کے دوران باغیوں کا مرکزی علاقہ رہا ہے۔

آئی جی پولیس سندریراج نے بتایا کہ مارے جانے والے چاروں باغی اپنی تنظیم کی مخصوص جنگی یونیفارم میں تھے، جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ان کے مطابق ’لڑائی میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔‘

banner

کئی دہائیوں سے نکسل باغیوں کی تحریک اور جھڑپوں کے باعث اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ وہ وسائل سے مالا مال وسطی علاقوں میں پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال سے ان کوششوں کو مزید تیز کیا گیا اور متعدد کارروائیوں میں 287 باغیوں کو ہلاک کیا گیا۔

2024 کے دوران 1000 کے قریب نکسل باغیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 837 نے خود ہتھیار ڈالے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024