Sunday, May 11, 2025, 6:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پاکستانی فوج کی شیلنگ؛ چھ ہلاک

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پاکستانی فوج کی شیلنگ؛ چھ ہلاک

پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری کی؛ انڈین آرمی

by NWMNewsDesk
0 comment

منگل کی شب انڈیا کی جانب سے آپریشن سندور کے تحت پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل داغے جانے کے واقعات کے بعد لائن آف کنٹرول پر دونوں افواج کی جانب سے شدید شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے مینڈھر اور پونچھ میں شیلنگ سے خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پونچھ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

انڈین فوج نے دعویٰ کیا کہ ’6 اور 7 مئی کی رات پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے اُس پار، جموں و کشمیر کے سامنے بلا اشتعال فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔‘

banner

انڈین فوج کا دعویٰ ہے کہ ’اس فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔‘

پہلگام حملے کے بعد سے انڈیا اور پاکستان دونوں ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادیوں پر شیلنگ کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024