Friday, May 23, 2025, 8:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈین ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، ٹرینی پائلٹ ہلاک

انڈین ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، ٹرینی پائلٹ ہلاک

تباہ ہونے والا طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

گجرات کے ضلع امریلی میں منگل کو حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا۔ اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاؤن کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔

banner

انہوں نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اسے ٹرینی پائلٹ اکیلے اڑا رہا تھا۔

’شاستری نگر کے قریب جب طیارہ گرا تو اسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔‘

ایس پی پولیس نے بتایا کہ اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فائر آفیسر ایس سی گادہوی نے بتایا کہ ’جب شاستری نگر کے قریب طیارہ گرنے کی اطلاع ملی تو فائر بریگیڈ کی چار ٹیمیں موقعے پر روانہ کی گئیں جنہوں نے آگ کو بجھایا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’یہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا ہے لیکن اس کی وجہ سے پائلٹ کے علاوہ کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، کیونکہ یہ پہلے درخت سے ٹکرایا اور پھر کھلے پلاٹ میں گر گیا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024