انڈین سکیورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ ایک چھڑپ کے دوران 31 ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے
انڈین سکیورٹی فورسز نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہمارے دو کمانڈوز بھی ہلاک ہوئے ہیں
سینیئر پولیس افسر سندر راج نے کہا کہ ’31 باغیوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھارت فورسز کے دو کمانڈوزہلاک اور دو زخمی بھی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تازہ دستے علاقے میں بھیج دیے گئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کئی دہائیوں سے جاری بغاوت کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس چتیش گڑھ میں 287 باغیوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ رواں برس 80 سے زیادہ باغی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
بغاوت کا گڑھ سمجھی جانے والی ریاست چتیش گڑھ میں بجاپور کے جنگلوں میں لڑائی شروع ہوئی۔ ان باغیوں کو نیکسلائٹ بھی کہا جاتا ہے جنہوں نے مسلح مہم کا آغاز 1967 میں چینی رہنما ماؤ زیڈانگ سے متاثر ہو کر کیا۔