Thursday, December 12, 2024, 12:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈین کشمیر میں ایک دہائی بعد ریاستی الیکشن کا اعلان

انڈین کشمیر میں ایک دہائی بعد ریاستی الیکشن کا اعلان

پولنگ 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے درمیان تین مرحلوں میں ہو گی

by NWMNewsDesk
0 comment

 انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ایک دہائی میں پہلی بار مقامی اسمبلی کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے 2019 میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی اور نئی دہلی کی براہ راست حکمرانی کے نفاذ کے بعد اس متنازع علاقے میں انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔

نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت میں چیف الیکشن کمیشنر راجیو کمار نے کہا کہ ’طویل وقفے کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہونے ہیں اور ہوں گے۔

علاقائی اسمبلی کے لیے پولنگ 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے درمیان تین مرحلوں میں ہو گی۔

banner

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 87 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

خطے بھر میں ووٹوں کی گنتی چار اکتوبر کو ایک ہی وقت میں کی جائے گی۔

19ء میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اپنے زیر انتظام اس مسلم اکثریتی علاقے سے اس کی نیم خود مختار حیثیت چھینے جانے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ اس متنازعہ علاقے میں انتخابات ہو رہے ہیں۔

مودی حکومت کی ان تبدیلیوں کے تناظر میں کشمیر کو نئی دہلی کے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے چلایا جاتا رہا ہے اور اس کی نگرانی بیوروکریٹس کرتے ہیں، جن کا کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024