Thursday, January 2, 2025, 1:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں تین خواتین ارکان اسمبلی منتخب

انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں تین خواتین ارکان اسمبلی منتخب

ریاستی اسمبلی کے 90 ارکان میں خواتین کی تین فیصد نمائندگی ہو گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کی اسمبلی کے انتخابات میں 90 نومنتخب ارکان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

الیکشن میں نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کشمیر ڈویژن جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک خاتون رکن جموں ریجن سے منتخب ہوئیں۔

ریاستی اسمبلی کے 90 ارکان میں اس طرح خواتین کی تین فیصد نمائندگی ہو گی

حالیہ الیکشن میں 41 خواتین نے حصہ لیا جو سنہ 2014 کے الیکشن میں 24 خواتین کے مقابلے میں ایک بڑی تعداد ہے۔

banner

مقامی نیشنل کانفرنس نے انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا تھا اور اسمبلی میں 48 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ تاہم اس اتحاد کے صرف دو ہندو امیدوار کامیاب قرار پائے۔

اس انتخابی اتحاد نے کُل 30 ہندو امیدواروں کو ٹکٹ دیئے تھے۔

دوسری جانب بی جے پی نے ریاستی اسمبلی میں 29 نشستیں حاصل کیں جن میں سے 28 نومنتخب ارکان ہندو جبکہ ایک سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے۔

بی جے پی نے دو سابق وزرا سمیت متعدد مسلمان امیدوار بھی میدان میں اُتارے تھے مگر کسی کو کامیابی نہ ملی۔

بی جے پی کی امیدوار شگن پریہار نے کشمیر کے کشتواڑ حلقے سے 521 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔ 29 برس کی خاتون امیدوار کو نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر سجاد احمد سے سخت مقابلہ درپیش تھا۔

نیشنل کانفرنس کا سینیئر چہرہ سمجھی جانے والی شمیمہ فردوس پارٹی کی ویمن ونگ کی صدر ہیں جنہوں نے بی جے پی کے اشوک کمار بھٹ کو ساڑھے نو ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی۔

شمیمہ فردوس اس حلقے سے سنہ 2008 اور سنہ 2014 کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024