Monday, January 13, 2025, 3:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئرلیگ: لیورپول، مانچسٹریونائیٹڈ اورچیلسی نے اپنے میچزجیت لیے

انگلش پریمیئرلیگ: لیورپول، مانچسٹریونائیٹڈ اورچیلسی نے اپنے میچزجیت لیے

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو 0-2 گول سے شکست

by NWMNewsDesk
0 comment

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں

لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

اینفیلڈ لیورپول میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

لیورپول کی جانب سے کوڈی گکپو اورمحمد صلاح نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

banner

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی، یہ لیورپول کی لیگ میں گیارہویں فتح ہے اور اس فتح نے لیورپول کی ٹیم کی ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم بنادیا ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایورٹن کو 0-4 گول سے جبکہ چیلسی نے آسٹن ولا کو0-3 گول سے شکست دیدی۔

مانچسٹر کے مقام پر کھیلے گئے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایورٹن کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔

مارکس راشفورڈ اورجوشوا زرکزی نے دو،دو گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، ایورٹن کی ٹیم میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور آسٹن ولا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں چیلسی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کی ٹیم کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔

چیلسی کی طرف سے نکولس جیکسن،اینزو فرنانڈیز اور کول پامرنے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 34 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے

آرسنل چیلسی کی ٹیمیں 25،25 مساوی پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024