40
آن لائن ٹیکسی سروس اوبر آسٹریلیا کے مقامی فل ٹائم ٹیکسی ڈرائیورز کو 272 ملین ڈالرز معاوضہ ادا کرےگی۔
آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے آسٹریلوی عدالت میں تصفیےکے بعد آسٹریلیا میں ڈرائیورز کو 272 ملین ڈالرز کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیکسی ڈرائیورز کا موقف تھا کہ اوبر کے بہت جلد آسٹریلیا کی ٹرانسپورٹ مارکیٹ میں آمد سے ان کو بہت نقصان ہوا ہے، جس پر سپریم کورٹ آف وکٹوریہ میں کیس آن لائن ٹیکسی سروس (اوپر) کے خلاف کیس داخل کیاگیا تھا۔
سپریم کورٹ میں اوبر کے خلاف فیصلہ آنے کا امکان تھا مگر جج نے تصفیہ ہونے کے بعد فیصلہ منسوخ کردیا۔