Sunday, September 15, 2024, 4:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اولمپکس 2024:پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا

اولمپکس 2024:پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی تھرو ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا۔

پیرس اولمپکس کے جویلین تھرو مقابلے میں جمعرات کو بھارت کے نیرج چوپڑا اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے تھے اور مجموعی طور پر پانچ ایتھلیٹس کے درمیان میڈلز کا مقابلہ تھا۔

مقابلے کا آغاز ہوا تو ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92 اعشاریہ 97 میٹر پھینک کر اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس تھرو کے بعد ارشد نے فضا میں ہاتھ بلند کر کے جشن بھی منایا۔

چوپڑا کو جویلین تھرو مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن وہ 89 اعشاریہ 45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

banner

ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 40 برس بعد اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ اس سے قبل 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

آج ہونے والے فائنل مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔

فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کی۔

جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔

جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں بھارت نے چاندی اور گریناڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا

ارشد کے مطابق “جب میں نے تھرو پھینکی تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرا ہاتھ میرے ساتھ نہیں ہے اور مجھے لگا کہ یہ ورلڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔”

ارشد ندیم کے مدِ مقابل بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا جب اپنی آخری تھرو زیادہ دور پھینکنے میں ناکام ہوئے تو ارشد سجدہ ریز ہو گئے۔

ارشد کے مطابق وہ گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرامید تھے اور انہیں لگتا تھا کہ آج ان کا دن ہے۔

چوپڑا نے کہا کہ وہ اپنی آج کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیوں کہ مدِ مقابل ارشد کے مقابلے میں ان کی تکنیک اور تھرو پھینکے کی دوڑ درست نہیں تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024