Saturday, April 19, 2025, 7:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 سے نیچے آگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 سے نیچے آگیا

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 301.16 روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

by NWMNewsDesk
0 comment

کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا ہوگیا۔ دوسری طرف کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا۔

انٹربینک میں دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی ہوگئی تھی۔

دوران ٹریڈنگ انٹر بینک میں ڈالر300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہورہا تھا، تاہم کاروباری وقت ختم ہونے پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.78 روپے کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 301.16 روپے پر بند ہوا۔پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے50 پیسے کی کمی آئی۔

banner

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں 29.50 روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری طرف کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا۔100 انڈیکس 147 پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024