49
اطالوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام سے دستبردار ہو گئی ہے۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی حکومت نے بیجنگ کو سال کے اختتام سے قبل بی آر آئی پروگرام میں اپنے ملک کی شرکت کے خاتمے سے آگاہ کر دیا ہے۔
اٹلی یورپی یونین کے 18 ارکان میں سب سے بڑا ملک تھاجس نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
2013 ء میں چینی صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو متعارف کرایا تھا، اس کا مقصد پورے ایشیا اور یورپ میں 1 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔
اس منصوبے میں چین کو یورپ اور ایشیا کے دیگر حصوں سے جوڑنے کے مقصد کے ساتھ نئی ریلوے اور موجودہ ریلوے اور بندرگاہوں کی تعمیر وترقی شامل ہے۔