Monday, May 12, 2025, 1:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اگلا پوپ کون ہوگا اور اس کا انتخاب کیسے ہوگا؟

اگلا پوپ کون ہوگا اور اس کا انتخاب کیسے ہوگا؟

گھانا سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام کارڈینئل کے پوپ بننے کے امکانات

by NWMNewsDesk
0 comment

کیتھولک مسحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد اب ہر کسی کے ذہن میں سوال اٹھ رہا ہے کہ اگلا پوپ کون ہوگا اور اس کا انتخاب کیسے ہوگا؟

پوپ ایک خطاب، اعزاز یا لقب ہے، جس پر اس مذہبی شخص کو براجمان کیا جاتا ہے جو کہ مسیحی مذہب سے متعلق اعلیٰ علم رکھتا ہو۔

پوپ کے عہدے پر فائز ہونے والے شخص کو پوری زندگی پوپ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے، اگرچہ ان کا اصل نام کچھ اور ہوتا ہے، جیسے 88 سال کی عمر میں 21 اپریل کو انتقال کر جانے والے پوپ کا اصل نام ماریو برگوگلیو تھا اور وہ لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے۔

اب ان کے انتقال کے بعد نئے پوپ کا انتخاب کیا جائے گا اور اس عمل میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔

banner

نئے پوپ کا انتخاب کرنے کے لیے دنیا بھر کے کارڈینلز جو کہ بشپ بھی ہوتے ہیں، وہ ویٹی کن سٹی میں جمع ہوں گے۔

اس وقت دنیا بھر میں 252 کارڈینلز موجود ہیں لیکن جن کی عمر 80 سال سے زائد ہوگی، وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے حقدار نہیں ہوں گے، اس لیے ممکنہ طور پر 240 کارڈینلز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

عام طور پر پوپ کی موت کے 15 دن کے بعد کارڈینلز کو نیا پوپ منتخب کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے اور انہیں انتہائی رازدار رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، انہیں باہر کی دنیا سے رابطے کی اجازت نہیں ہوتی۔

کارڈینلز کی جانب سے نئے پوپ کے انتخاب میں کئی دن اور بعض اوقات کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں، اس وقت تک پوپ کے جانشین عارضی مذہبی پیشوا کا کام کرتے رہتے ہیں۔

اس وقت پوپ کے انتقال کا اعلان کرنے والے کارڈینل کیون فیرل عارضی مذہبی پیشوا کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ممکنہ نئے پوپ کی دوڑ میں شامل نہیں۔

ویٹی کن سٹی میں نئے پوپ کے انتخاب کا عمل کئی دن تک جاری رہتا ہے اور ہر دن کے اختتام پر ویٹی کن سٹی پولنگ میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز کو فیصلہ نہ ہونے پر جلا دیتا ہے اور ان پیپرز میں سیاہ اور سفید رنگ شامل کرکے دھویں کا اخراج چمنی کے ذریعے کیا جاتا ہے، سیاہ دھویں کا مطلب ہوتا ہے کہ نیا پوپ منتخب نہیں ہوسکا جب کہ سفید دھواں نئے پوپ کے منتخب ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

اس بار خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلی بار ممکنہ طور پر کوئی سیاہ فام پوپ منتخب ہوسکتا ہے جب کہ ممکنہ طور پر پہلی بار ایشیائی پوپ کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔

ایشیا کے ملک منیلا سے تعلق رکھنے والے کارڈینئل لوئس ٹیگلے کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ نئے پوپ ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح براعظم افریقہ کے ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام کارڈینئل کے پوپ بننے کے امکانات بھی ہیں، تاہم اس کا فیصلہ اگلے چند ہفتوں میں ہوگا۔

یہ بات یاد رہے کہ کیتھولک مسیحیوں کا ماننا ہوتا ہے کہ پوپ حضرت عیسیٰ کے چند ابتدائی پیروکاروں میں شامل سینٹ پیٹر کے زندہ جانشین ہوتے ہیں، اس لیے ان کا براہ راست تعلق یسوع مسیح سے ہوتا ہے۔

کیتھولک مسیحی پوپ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کو اپنا مذہبی عقیدہ سمجھتے ہیں اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے ’انجیل‘ (بائبل) سے رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں رہتی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024