Friday, April 18, 2025, 5:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایرانی سرحد سے فورسز کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ، 4 پاکستانی شامل

ایرانی سرحد سے فورسز کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ، 4 پاکستانی شامل

واقعہ پاک ایران سرحد کے ایک مقام ’جودر- بچرائی‘ پر پیش آیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بلوچستان کے ضلع واشوک میں ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ منگل کے شب پاکستان ایران سرحد کے ایک مقام ’جودر- بچرائی‘ پر پیش آیا۔

ماشکیل انتظامیہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ ایرانی فورسز کی جانب پاکستانی سرحد کے اندر فائرنگ کی گئی، ایرانی فورسز نے جس وقت فائرنگ کی اس وقت متاثرین پاکستانی سرحد کے اندر بیٹھے ہوئے تھے۔

ماشکیل رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکتر اشرف نے کہا کہ 4 لاشیں اور 2 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، سرحد پر تعینات ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے پاکستانی ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

banner

فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شہری کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی، جس نے دعویٰ کیا کہ وہ تیل کی کھیپ کا انتظار کررہے تھے جب ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 4 ایرانی بھی شامل ہیں جنہیں ایرانی فورسز اپنے ساتھ لے گئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024