Monday, November 4, 2024, 1:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایرانی سرحد پر 260 افغان تارکین وطن ہلاک؛ انسانی حقوق کی تنظیم کا دعوی

ایرانی سرحد پر 260 افغان تارکین وطن ہلاک؛ انسانی حقوق کی تنظیم کا دعوی

افغانستان نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور ایران کی سرحد پر 14 اور 15 اکتوبر کے دوران 250 سے زائد افغان شہری مارے گئے۔

ایران میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم هلوش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں 260 افغان شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

مبینہ طور پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے اموات کی رپورٹس پر افغانستان کی عبوری حکومت نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔

ھلوش کے مطابق فائرنگ سے بچ جانے والوں نے خوفناک مناظر بیان کیے۔ دو زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ تقریباً 300 تارکین وطن کا ایک گروپ تھا جو سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی، انہیں آر پی جی سے نشانہ بنایا گیا۔

banner

افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ حکومت اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مختلف حکومتی اداروں اور امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارتی مشنز نے اس معاملے کی جامع تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ یہ واقعہ افغانستان کی سرحدوں سے باہر ہونے کی اطلاع ہے، اس لیے دستیاب معلومات غیر تصدیق شدہ ہیں۔ حقائق کی مکمل وضاحت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ایران کے خصوصی ایلچی اور کابل میں سفیر حسن کاظمی قمی نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ “بے بنیاد” ہے۔

انہوں نے کہا کہ معتبر ذرائع سے براہ راست فالو اپ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سراوان کی سرحد پر درجنوں غیر قانونی شہریوں کی ہلاکت کی خبریں درست نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنا ایران کی سرحدی فورسز کی ذمہ داری ہے۔ ایران افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پرعزم ہے اور اس معاملے میں وہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024