Monday, November 4, 2024, 1:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’ایرانی میزائل مار گرائے جائیں‘ صدر بائیڈن کا امریکی فوج کو حکم

’ایرانی میزائل مار گرائے جائیں‘ صدر بائیڈن کا امریکی فوج کو حکم

ایران کے خلاف اسرائیل کے دفاع کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ ایران کے حملوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی جائے اور ایران کی طرف سے میزائلوں کو مار گرایا جائے۔

 وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو حکم دیا تھا کہ اسرائیل کی مدد کی جائے اور ایران کی طرف سے داغے جانے والےمیزائلوں کو مار گرایا جائے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ وہ ایران سے ہونے والے حملوں سے اپنا دفاع کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے حملوں کے خلاف دفاع میں مدد اور خطے میں امریکی فوجیوں کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

banner

انہوں نے کہا کہ ہم نے تبادلہ خیال کیا ہے کہ امریکہ کس طرح اسرائیل کو ان حملے کے خلاف دفاع میں مدد کرسکتا اور خطے میں اپنے عہدیداروں کا تحفظ کیسے کرسکتا ہے۔

جوبائیڈن نے اس سے قبل نائب صدر کملا ہیرس اور وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024