Monday, November 4, 2024, 1:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کو اسرائیل پر حملے کی قیمت چکانا ہوگی : نیتن یاہو

ایران کو اسرائیل پر حملے کی قیمت چکانا ہوگی : نیتن یاہو

اسرائیل برائی کے محور سے لڑ رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملہ ناکام ہو گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک اجلاس دوران کہا کہ ایران نے گزشتہ رات ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور وہ اس کی قیمت چکائے گا، ایران کی حکومت ہمارے عزم کو نہیں سمجھتی اور وہ سمجھے گی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مغربی کنارے، لبنان، یمن اور شام میں برائی کے محور سے لڑ رہا ہے، جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اس پر حملہ کیا جائے گا، اس کا اطلاق برائی کے ایرانی محور پر ہوتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے منگل کی شام ایران سے داغے گئے میزائلوں کو پسپا کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کی دفاعی کوششوں کی حمایت میں حصہ لیا۔

banner

اس سے قبل ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی میزائل حملے کا مقصد “ہزاروں اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنا” تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل پر تقریباً 180 بیلسٹک میزائل داغ کر ہزاروں شہریوں کو ہلاک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024