9
ایران نے امریکہ کیساتھ جوہری مذاکرات پر مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایٹمی ہتھیاروں میں تبدیل نہیں ہو گا
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے مصالحت کیلئے تیار ہیں تاہم یورینیم افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کا ارادہ ایرانیوں کو پُرامن ایٹمی حق سے محروم کرنا ہے تو یہ عمل پورے مذاکراتی عمل کے لئے چیلنج بن جائے گا۔
ایران کے پرامن ایٹمی توانائی کے حق کو تسلیم کئے بغیر کوئی پیش رفت ممکن نہیں۔