Friday, April 25, 2025, 11:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سفارت کاری کو ایک موقع دیں گے ، ایران کا واشنگٹن کے ساتھ بات چیت پر موقف

سفارت کاری کو ایک موقع دیں گے ، ایران کا واشنگٹن کے ساتھ بات چیت پر موقف

"تہران کوئی پیشگی اقدام نہیں کرے گا، بلکہ وہ دوسرے فریق کی نیتوں کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے"،

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ وہ سفارت کاری کو ایک موقع دے گی۔

وزارت کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج جمعے کے روز “ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “ان کا ملک اس بات کو ایک ‘حقیقی موقع’ دے گا۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ “تہران کوئی پیشگی اقدام نہیں کرے گا، بلکہ وہ دوسرے فریق کی نیتوں کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے”، اور جواب بعد میں دیا جائے گا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو اس فیصلے کی قدر کرنی چاہیے، جو دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے باوجود کیا گیا ہے۔

banner

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ میں پریس بیورو کی ڈائریکٹر ٹیمی بروس نے گذشتہ روز واضح کیا تھا کہ امریکی اور ایرانی وفود کی آئندہ ملاقات ، تہران کے موقف کی سنجیدگی کے امتحان کا اچھا آغاز ہو گا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیف ویٹکوف اور ایک سینئر ایرانی رہنما کے درمیان بات چیت براہ راست ہو گی۔

معلوم رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے گذشتہ روز باور کرایا تھا کہ مذاکرات براہ راست نہیں بلکہ وساطت کاروں کے ذریعے ہوں گے۔ بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی یہ ہی موقف دہرایا۔

ایران نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارچ 2025 کے اوائل میں نئے جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے موصول ہونے والے خط کا جواب دے دیا۔ ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ تہران اپنے جوہری پروگرام اور پابندیوں کے ختم کیے جانے کے حوالے سے کسی تیسرے ملک کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ پہلے اعلان کر چکے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران براہ راست بات چیت میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے تاہم وہ خوف زدہ ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024