ایرانی عدالت نے ملک میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔
حکام نے مجرموں کی شہریت کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
حکام کے مطابق 3 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020 میں ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں سہولت کاری کی تھی اور قتل کی کارروائی میں استعمال ہونے والے آلات کی نقل و حرکت میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد کی تھی۔
خیال رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کو نومبر 2020 میں تہران میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔
محسن فخری زادے ایران کی وزارتِ دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے، ان کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا تھا۔