Friday, February 7, 2025, 7:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایران

جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایران

امید ہے ٹرمپ ایران کے حوالے سے ’حقیقت پسندانہ رویہ‘ اپنائیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک ’سنجیدگی‘ ظاہر کرتے ہیں تو تہران اپنے جوہری پروگرام پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسمعٰیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب دوسرا فریق اس بارے میں سنجیدہ ہو۔

تہران نے حال ہی میں متعدد بار مغرب کو اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسمٰعیل بقائی نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے ’حقیقت پسندانہ رویہ‘ اپنائیں گے۔

banner

نئی بات چیت کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کی پالیسی ’دوسرے فریقوں کے اقدامات‘ پر منحصر ہوگی۔

اسمٰعیل بقائی نے خبردار کیا کہ اگر ایسا ہوا تو ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پاسداری کا کوئی مطلب نہیں رہے گا۔

دسمبر میں، تین مغربی حکومتوں نے تہران پر الزام لگایا تھا کہ وہ انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ’غیرمعمولی سطح‘ تک بڑھا رہا ہے اور اس پر ممکنہ طور پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران ’ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ کی پالیسی پر عمل کیا، اور امریکا کو تاریخی جوہری معاہدے سے نکال دیا، جس کے تحت پابندیوں میں ریلیف کے بدلے ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024