Sunday, December 22, 2024, 11:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میزائل حملے میں اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا: اسرائیلی اخبار

ایران میزائل حملے میں اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا: اسرائیلی اخبار

اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ایران 84 فیصد ہتھیاروں کو روکا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران ہفتے کی شب کیےگئے میزائل اور ڈرون حملے میں اسرائیل کے دیمونہ جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کےفضائی دفاعی نظام نے ایران کے 99 فیصد نہیں 84 فیصد ہتھیاروں کو روکا۔

اخبار نے کہا ہےکہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق دیمونہ ری ایکٹر پر ایک حملہ براہ راست ہوا جبکہ دو حملے اطراف میں ہوئے۔

اس کے علاوہ صحرائے نقب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر چار ایرانی میزائل گرے، اڈے میں گرنے والے ایرانی میزائلوں کا ملبہ ملا ہے جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کوئی باقیات نہیں ملی۔

banner

خیال رہےکہ ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں ہفتے کی شب اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل اور ڈرون داغے تھے۔

اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر 99 فیصد میزائل اور ڈرون مار گرائے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024