Friday, December 6, 2024, 9:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نو پاکستانی قتل

ایران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نو پاکستانی قتل

تہران پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر تحقیقات میں تعاون کرے: پاکستان

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے نو پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا۔ جبکہ واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعہ گذشتہ شب ایران کے سرحدی علاقے سیرکان میں پیش آیا۔

ایران میں قتل کیے گئے 5افراد کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے علی پور سے ہے اور لواحقین کے مطابق شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سراوان میں نو پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے

banner

پاکستانی سفیر نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر تحقیقات میں تعاون کرے۔

پاکستان کی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھی ایران سے واقعے کی فوری تحقیقات اور اس گھنانے جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے کہ جب پاک ایران حالیہ کشیدگی میں کمی اور مفاہمت کے بعد گذشتہ روز ہی پاکستان اور ایران کے سفراء اسلام آباد اور تہران میں اپنے اپنے سفارت خانوں میں پہنچ گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024