Friday, December 13, 2024, 8:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں ہیٹ ویو کے باعث سرکاری ادارے اور بینک آج بند رہیں گے

ایران میں ہیٹ ویو کے باعث سرکاری ادارے اور بینک آج بند رہیں گے

کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران میں جاری گرمی کی لہر کے باعث آج سرکاری اداروں اور بینکوں میں چھٹی ہوگی۔

ایران میں کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔

کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے،گزشتہ 2 روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو کر 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے،ایران میں ہفتہ وار تعطیل جمعے کو ہوتی ہے لیکن ملک میں جاری ہیٹ ویو کے باعث آج اتوار کو سرکاری دفاتراور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہنگامی خدمات کے ادارے اتوار کو بدستور کام کریں گے،گرمی کے باعث اور توانائی کی بچت کے لیے ہفتے کو کام کے اوقات نصف کر دیئے گئے تھے۔

banner

دوسری جانب شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے ایران میں گرمی کی لہر آئندہ 4 دنوں تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024