ایران نے یورینیم افزودگی کے لیے ایسے نصف جدید سینٹری فیوجز نصب کر دئیے ہیں
ایران نے دو ہفتے قبل جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کو مطلع کیا تھا کہ وہ تین سے چار ہفتوں کے اندر فوردو پلانٹ میں IR-6 سینٹری فیوجز کے آٹھ کیسکیڈز، یا کلسٹرز کو شامل کرکے فردو میں یورینیم افزودگی کی اپنی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر دے گا۔۔
کیسکیڈز، سنٹری فیوجز کا ایک گروپ ہےجو یورینیم کو مزید تیزی سے افزودہ کرتا ہے ۔
آئی اے ای اےنے جمعے کو رکن ممالک کو دی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں تصدیق کی کہ سینٹری فیوجز کے دو کیسکیڈز کو نصب کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ “ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے FFEP (فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ) کےیونٹ ایک میں مجوزہ آٹھ IR-6 کیسکیڈز میں سے چار نصب کر دیے ہیں۔” اس نے کہا کہ یہ تصدیق اتوار کو ہوئی ہے۔
ایران نے ایجنسی کو یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ کیسکیڈز کب کام شروع کریں گے ۔