Sunday, September 15, 2024, 4:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران نے اسرائیل کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

ایران نے اسرائیل کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

مغربی ممالک نے ایران پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مغربی ممالک کی خطے میں تناؤ کم کرنے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے بیان میں اسرائیلی حکومت کے بین الاقوامی جرائم پر تو کوئی اعتراض نہیں کیا۔

ناصر کنعانی کے بیان کے مطابق ایران سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس حکومت کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے جس نے اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کی درخواست کی کوئی سیاسی منطق نہیں ہے۔

banner

ان کے مطابق یہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

ایران نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے اس بیان کو اسرائیل کی عملی اور عوامی حمایت سے بھی تشبیہہ دیا ہے۔

امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی ممالک نے پیر کو جاری کیے گئے بیانات میں ایران پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024